5 مئی، 2016، 11:19 PM

جاہلیت کا سلسلہ جاری/ امریکی پالیسی اسلام، ایران اور شیعہ کا مقابلہ کرنے پر استوار

جاہلیت کا سلسلہ جاری/ امریکی پالیسی اسلام، ایران اور شیعہ کا مقابلہ کرنے پر استوار

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید بعثت کے موقع پر ایران کے اعلی حکام ، عوام کے مختلف طبقات اور اسلامی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: بعثت کے ساتھ ساتھ جاہلیت کا سلسلہ بھی جاری ہے آج امریکہ اور اس سے وابستہ حکومتوں کی قطعی اور یقینی پالیسیاں اسلام کا مقابلہ، ایران کا مقابلہ اور شیعہ کا مقابلہ کرنے پر استوار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید بعثت کے موقع پر ایران کے اعلی حکام ، عوام کے مختلف طبقات اور اسلامی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: بعثت کے ساتھ ساتھ جاہلیت کا سلسلہ بھی جاری ہے آج امریکہ اور اس سے وابستہ حکومتوں کی قطعی اور یقینی پالیسیاں اسلام کا مقابلہ، ایران کا مقابلہ  اور شیعہ کا مقابلہ کرنے پر استوار ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: صدر اسلام سے لیکر آج تک بعثت اور جاہلیت کا سلسلہ جاری ہے بعثت کا مقصد انبیاء الہی (ع) کے ذریعہ انسانوں کی ہدایت ، راہنمائی ہے جس کی بنیاد عقل اور خرد پر استوار ہے جبکہ جاہلیت کی بنیاد شہوت اور غضب پر استوار ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران بعثت کے محاذ کی علمبردار ہے جبکہ امریکہ اور اس سے وابستہ حکومتیں جاہلیت کے محاذ کی علمبرادر ہیں۔ لہذا  امت اسلامی کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکہ کی سرپرستی میں قائم جاہلیت کے محاذ کا بھر پور مقابلہ کرے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: بعثت نے ہمیشہ جاہلیت کا مقابلہ کیا ہے اور جاہلیت نے ہمیشہ بعثت کے محاذ کو اذيت و آزار پہنچانے کی کوشش کی ہے جاہلیت کے محاذ سے عوام کو دکھ اور تکالیف کے علاوہ کچھ اور نصیب نہیں ہوا کیونکہ جاہلیت پر مبنی محاذ غضب اور شہوت کامرقع ہے۔

رہبر معظم نے فرمایا: بعثت کے محاذ نے ہمیشہ غریبوں ، مظلوموں اور ستمدیدہ افراد کی حمایت کی اور آج اسلامی جمہوریہ ایران بھی اسی راستے پر گامزن ہے ۔ ایران اعلانیہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کررہا ہے اور یہ حمایت لفظی بھی نہیں بلکہ عملی حمایت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مغربی ممالک نے بظاہرداعش کے خلاف اتحاد قائم کیا جبکہ حقیقت میں وہ داعش کی حمایت کررہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جاہلیت محاذ کی حاکمیت کے نتیجے میں شیطانی طاقتیں وجود میں آئیں اور انھوں نے دنیا میں سنگين جرائم کا ارتکاب کیا اور ہیرو شیما میں ایٹم بم سے حملہ کرکے ہزاروں بےگناہ افراد کو موت کے منہ میں بھیج دیا، جاہلیت محاذ نے افغانستان، عراق ، شام اور یمن کے بنیادی ڈھانچوں کو تباہ و برباد کردیا اور مذکورہ ممالک کے مظلوم عوام کو شدید اور ناگفتہ بہ مشکلات سے دوچار کیا ہے۔

رہبر معظم نے فرمایا: ایران کے عزائم جارحانہ نہیں ہیں کیونکہ ایران کا تعلق بعثت والے محاذ سے ہے ایران سمتدیدہ اور مظلوم اقوام کی حمایت کو اپنا مذہبی، اخلاقی اور انسانی فریضہ سمجھتا ہے اور ایران اپنے فرائض کو انجام دینے کی بھر پور کوشش کرےگا۔ ایران کو جاہلیت کے محاذ سے کوئی خوف نہیں ہے ایران کو اپنے وظائف پر عمل کرنے میں کسی کا خوف نہیں ہے۔

News ID 1863796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha